qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ٹویٹر نےایلون مسک کیخلاف مقدمہ کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے ذریعے ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد ٹوئٹر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بورڈ ایلون مسک کے ساتھ طے شدہ قیمت اور شرائط پر لین دین کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی ڈیل پر دستخط کیے تھے۔
ٹوئٹر اور ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں معاہدہ طے پایا تھا لیکن ایلون مسک، ٹوئٹر انتطامیہ پر خریداری کے معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہوگئے۔
معلوم رہے کہ اپریل میں کیے گئے معاہدے کے مطابق معاہدہ ختم کرنے کی صورت میں ایلون مسک کو ہرجانے کے طور پر ٹوئٹر کو ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

Related posts

بحرین میں سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

qaumikhabrein

اسرائیل کی تنقید کرنے کے جرم میں سعودی عرب کا مصنف گرفتار۔

qaumikhabrein

صحافی اور مداح اہل بیت نجمی امروہوی کی یاد میں محفل سلام و منقبت

qaumikhabrein

Leave a Comment