qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کیلے کھانے کی پاداش میں ترکی نے 8شامی مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا

کیا کیلے کھانا بھی ملک بدری کا سبب بن سکتا ہے۔ جی ہاں باکل بن سکتا ہے۔ ترکی نے کیلے کھانے کی سزا دیتے ہوئے آٹھ شامی مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔معاملہ کچھ یوں ہوا کہ ایک شامی مہاجر طالبہ نے درجنوں کیلے کھانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ ویڈیو دیکھ کر ترکی کے لوگوں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہونچ گیا۔ترکی آج کل معاشی بحران سے دوچار ہے۔ ویڈیو دیکھ کر عام ترک باشندوں کا رد عمل یہ تھا کہ انہیں تو کیلے نصیب نہیں ہورہے ہیں اور یہ شامی درجنوں کیلے کھا رہے ہیں۔ شامی طالبہ کے ویڈیو پر ہنگامہ برپا ہوتے دیکھ کر کئی شامی طالبہ کی حمایت میں شامی مہاجرین نے بھی کیلے کھانے کے ویڈیو اور تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔جسکی وجہ سے ترک باشندوں کا غصہ اور بھڑک گیا۔

تصویر بشکریہ اے ایف پی

کئی ترک شہریوں نے شامی مہاجرین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں اپنے ملک (شام) واپس لوٹ جانا چاہئے اور اپنی سرزمین کو بچانے کیلئے جنگ میں حصہ لینا چاہئے۔
سوشل میڈیا کی تصاویر اور ویڈیوز سے شروع ہونے والا معاملہ طول پکڑ گیا یہاں تک کہ ترک حکومت کو مذکورہ مہاجرین کو حراست میں لینا پڑا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان مہاجرین کو جلاوطن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور اب انہیں شام واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

مفت طبی خدمات کے 100 ہفتے مکمل

qaumikhabrein

ایم پی امتیاز جلیل کا نائب وزیر اعلیٰ پر بڑا الزام

qaumikhabrein

آرمی کی جانب سے طلبا کے لئے پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment