qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ترکی میں خاتون صحافی گرفتار۔صدر کی توہین کرنے کا الزام۔

ترکی میں ملک کی معروف خاتون صحافی صدف کباس کو صدر رجب طیب اروغان کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترک صحافی صدف کباس کو ہفتے کے روز استنبول میں گرفتار کیا گیا ۔اس سے قبل ایک عدالت نے کباس کو ترک صدر رجب طیب اردغان کی توہین کے الزام میں زیر التوا مقدمے کی سماعت کے لیے تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔ترکی میں تعزیرات کے تحت صدر کی توہین ایک جرم ہے جس کی سزا زیادہ سے زیادہ چار سال قید ہے۔ واقعہ سنیچر کا ہے صدف ایک ٹی وی پروگرام میں تھیں۔وہ ٹی وی چینل اپوزیشن حامی تصور کیا جاتا ہے۔ ملک کے حالات پر بحث ہورہی تھی۔ صدف نے طنزیہ انداز میں صدارتی محل اور اکے مکینوں کے ارے بات کی۔انہوں نے گفتگو کے دوران ایک بار بھی صدر کانام نہیں لیا تھا۔ لیکن انکے نشانے پر صدر اردغان ہی تھے۔

صدف کباس نے کہا تھا کہ راجہ کو تو عقلمند ہونا چاہئے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں لگتا۔جب ایک جانور کسی محل میں پہونچتا ہے و خود کوراجہ سمجھنے لگتا ہے لیکن وہ راجہ بن نہیں پاتا البتہ محل ضرور طبیلہ بن جاتا ہے۔ پروگرام ختم ہونے کے ببعد صدف کباس اپنے ہوٹل پہونچیں۔کچھ ہی دیر بعد پولیس انہیں گرفتار کرنے ہوٹل پہونچ گئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ صدف نے بھدا کمنٹ کیا۔ جمعہ کو صدف کو کورٹ میں پیش کیا گیا جس نے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے پولیس تحویل میں دیدیا۔رپورٹرس وداؤٹ بارڈرز تنظیم نے ترکی میں میڈیا پر زیادتی کی مذمت کی ہے۔اسکا کہنا ہیکہ ترکی میں اردوغان حکومت صحافیوں اور اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق 2014 سے اب تک ترکی میں دو سو صحافیوں کو جیل میں ڈالا جا چکا ہے۔

Related posts

جشن بعثت و معراج رسول کے موقع پر جشن کا اہتمام

qaumikhabrein

امروہا میں بنت پیغمبر فاطمہ زہرا کی ولادت کا جشن

qaumikhabrein

اسمارٹ فون، گھڑی، ٹی وی، دروازے کی گھنٹی تک جاسوسی کرتی ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment