qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

3 ماہ کے بچے پرباپ نے کیا وحشیانہ تشدد۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سےتہلکہ

ترکی میں ایک باپ کا ظالمانہ اور وحشیانہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ظالم باپ نے اپنے ہی پھول سے 3 ماہ کے بچے کو بے دردی سے مار مار کر اس کی جان لےلی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وحشی بات کس طرح ننھے بچے پر تشدد کررہا ہے۔ویڈیوسامنےآنے کے بعد گورنر آفس نے کارروائی کرتے ہوئے ظالم شخص کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا ،جہاں اس نے بیان دیاکہ میں نے بچے کو کھانا دینے کے لیے اپنی بانہوں میں لیا اور جب میں کھانا دے رہا تھا تو وہ اچانک رونے لگا، جس کےبعدمیں نےاسے غصے میں پیٹاجس کامجھے افسوس ہےاورمیں یہ الزام قبول کرتاہوں۔

دوسری جانب بچے کی ماں نے پولیس کوبیان دیتےہوئے بتایا کہ واقعے سے قبل شوہر نے مجھ سے چائے مانگی تھی، میں نے اپنے شوہر سے یہ کہنے کے بعد اپنا موبائل فون کمرا آن چھوڑ دیا کہ میں پہلے بچے کی دوا دوں گی، پھر چائے بناؤں گی۔
باپ کے ہاتھوں زدوکوب کئے جانے کےبعد بچے کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کے سر میں اندرونی چوٹیں آئی ہیں ۔ دوران علاج بچہ چل بسا۔

Related posts

پاکستان میں کوئی منتخب وزیر اعظم 5برس کی مدت پوری نہیں کرسکا

qaumikhabrein

ٹوکیوپیرالمپک کھیلوں میں زہرا نعمتی نے جیتا سونے کے تمغہ

qaumikhabrein

میرٹھ۔۔جشن سقائے حرم۔مداحوں کا خراج عقیدت

qaumikhabrein

Leave a Comment