qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران امریکہ سے نہیں ڈرتا، چین عزت نہیں کرتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا شکوہ

امریکہ کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “ایران اب ہم سے نہیں ڈرتا،” ہم امریکی تاریخ کے خطرناک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔
چین اب ہماری عزت نہیں کرتا اور روس نے یوکرین پر اپنے ہولناک حملے سے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ ہمارے رہنما کتنے کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ایسا کبھی نہیں کیا۔

حقیقت یہ ہیکہ ایران نے امریکہ سے ڈرنا بائڈن کے زمانے میں نہیں کیا ہے۔ ایران بہت پہلے امریکہ سے ڈرنا چھوڑ چکا ہے۔ عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایران نے میزائل سے حملہ کرکے اسے تباہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہی دور میں کیا تھا۔ چین بھی امریکہ کی عزت بہت پہلے سے نہیں کررہا ہے۔ چین نے عالمی منڈیوں میں امریکہ کو ٹرپ کے دور میں ہی ٹکر دینا شروع کردی تھی

Related posts

علامہ ابن علی واعظ کو سپرد لحد کردیا گیا۔

qaumikhabrein

ساڑھے چار ہزار افغانی روزانہ ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

qaumikhabrein

آسٹریلیا۔سکھوں نے شیعہ عالم دین کو اعزاز سے نوازہ

qaumikhabrein

Leave a Comment