qaumikhabrein
Image default
uncategorized

ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے ٹھہرایا توہین عدالت کامجرم ۔۔ روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنا پڑیگا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیویارک کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا۔جج آرتھر اینگورن نے فیصلے میں کہا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ عدالتی حکم پرعمل نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اورجب تک وہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتے انہیں روزانہ 10 ہزارڈالرکا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نیویارک عدالت

نیویارک کی اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کئے۔ اٹارنی جنرل کا دفتر سابق امریکی صدرکی کمپنی کے خلاف 2سال سے تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران متعدد مالی بے ضابطگیوں اورجعلی دستاویزات سامنے آئے ہیں۔
ٹرمپ کی وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے احترام کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں اوراس فیصلے کیخلاف اپیل کی جائے گی۔

Related posts

عالمین کی عظیم شخصیت حضرت علی علیہ السلام

qaumikhabrein

دنیا بھر میں منایا جارہا ہے عید غدیر کا جشن۔

qaumikhabrein

میانمار میں ملٹری نظام کی مخالفت کے دوران ہلاکتیں

qaumikhabrein

Leave a Comment