qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

قاسم سلیمانی قتل معاملہ۔ “ٹرمپ” کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیما نی اور عراقی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کے قتل کے سلسلے میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ یہ گرفتاری وارنٹ عراقی عدالیہ کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان نے کہا کہ عراق کی عدلیہ نے شہید کمانڈروں کے سلسلے میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔

فائق زیدان نے فتح کے کمانڈروں حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کی سرکاری تقریب میں شرکت کے موقع پر یہ اطلاع دی۔تقریب دار الحکومت بغداد میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کمانڈروں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان اور غداری پر مبنی جرم ہے جس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا محاسبہ کرنا کہ جنہوں نے فتح کے کمانڈروں کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے، عدلیہ کی دوگنی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے دریغ نہیں کرے گی جس کے متعلق اس کے پاس فتح کمانڈروں کے قتل کے جرم میں ملوث ہونے کے ثبوت ہوں گے۔
فائق زیدان نے اپنی تقریر کے آخر میں فتح کے کمانڈروں کے قتل کی تحقیقات کرنے والوں سے کہا کہ وہ اس جرم کے مرتکب افراد کو تلاش کرنے کے لیے غیر معمولی کوشش کریں۔

Related posts

غزہ پٹی کو کربلا بنا دیا اسرائیل نے

qaumikhabrein

حالات مزید بگاڑنے سے باز رہے اسرائیل۔ او آئی سی قرارداد میں اسرائیل کو کیا گیا خبردار۔

qaumikhabrein

بجنور۔ شام غزل کا اہتمام۔سدھیر نارائن اورسونم پرجا پتی نے آواز کا جادو جگایا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment