نیو یارک کا سب سے زیادہ مصروف علاقہ ٹائمس اسکوائر قرآن کی آیات کی تلاوت سے گونج اٹھا۔قرب و جوارکے ہزاروں مسلمانوں نے ٹائمس اسکوائر پر روزہ افطار کیا اور تراویح کی نماز ادا کی۔ گزشتہ برس بھی ٹائمس اسکوائر پر اسی قسم کا روحانی منظر نظر آیا تھا۔ افطار اور نماز تراویح کے اس روحانی موقع کا اہتمام مسلمانوں کے سوشل میڈیا گروپ ‘ایس کیو’ نے ‘مسلمس گیوینگ بیک’ اور ‘ڈروپلیٹس آف مرسی’ گروپوں کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ اس دوران پروجیکٹروں کے ذریعے قرآن کی آیات کی مع ترجمے کے تلاوت پیش کی گئی۔مختلف نیوزائن اشتہارات کی جگ مگ جگ مگ کے دوران نماز سے ایک عجیب قسم کا منظرمرتب ہو رہا تھا۔
اس اہتمام کا مقصد غیر مسلم افراد کو رمضان سے واقف کرانا بھی تھا۔ یہ بھی عجیب قصہ ہیکہ مغربی دنیا میں جس زور و شور سے اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے اسلام کی مقبولیت میں اتنا ہی اضافہ ہورہا اور لوگ اسلام کو اختیار کررہے ہیں۔
ٹائمس اسکوائر پر تراویح کی نماز کی اجازت دیکر مقامی انتظامیہ نے خیر سگالی کے جزبے کا اظہار کیا۔
ور دوسری طرف ہندستان جیسے سیکولر جمہوری ملک میں اب مسلمانوں کو عوامی مقامات پر جمعہ کی نماز سے روکا جارہا ہے۔ بات یہاں تک پہونچ گئی ہیکہ اگر کوئی مسلمان اپنے گھر پر اپنے احباب کے ساتھ مل کر تراویح کی نماز ادا کرتا ہے تو وہ بھی شدت پسند ہندؤوں کو برداشت نہیں ہورہا ہے۔نماز کے مقام پر شر پسند دھاوا بول دیتے ہیں۔ پولیس سے شکایت کی جاتی ہے اور پولیس بھی شر پسندوں کے دباؤ میں آکر تراویح کی نماز رکوا دیتی ہے۔