qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

تھائی لینڈ میں پہلی مسلم خاتون گورنر مقرر۔

57 سالہ پتی موہ سعدی یامو کو تھائی لینڈ کے ایک صوبے کی پہلی مسلم خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انکی تقرری کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی۔پتی موہ سعدی یامو کے گورنر بننے سے تھائی لینڈ میں مسلم خواتین کی حالت میں سدھار کا اشارہ ملتا ہے۔ پتی موہ سعدی یامو کوجنوبی صوبے پتانی کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

بودھ مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت والے ملک تھائی لینڈ میں پتی موہ سعدی یامو کو وزارت داخلہ میں کام کرنے کا 29 برس کا تجربہ ہے۔ وہ ناراتھی وتی صوبے کی نائب گورنر بھی رہ چکی ہیں۔پرنس آف سانگکلا یو نیورسٹی کے اکیڈمک،ریسرچ اور غیر ملکی امور کے شعبے کی نائب انچارج یاسمین ستار کے مطابق پتی موہ سعدی یامو کی گورنر کے طور پر تقرری ملکی سیاست میں مسلم خواتین کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔تھائی لینڈ کے 77 صوبوں میں چار صوبوں پتانی،یالا،ناراتھ وتی اور سانگکلا میں کئی دہائیوں سے نیشنل ریولوشنری فرنٹ کے باغی گروہ کی شورش جاری ہے۔

Related posts

وجے واڑہ میں یوم قدس پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

qaumikhabrein

کینیڈا کی ایک مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

qaumikhabrein

کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائل مخالف مظاہرہ

qaumikhabrein

Leave a Comment