qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تیل ابیب میں فلسطینی کی ایک اور شہادت پسندانہ کاروائی۔ اسرائل میں دہشت

تل ابیب میں فلسطینیوں کی ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی میں دو صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ فلسطینیوں کے ہاتھوں اس قسم کی کاروائیوں میں اضافے سے اسرائلی باشندوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
تازہ کاروائی جمعرات کی شام تل ابیب کی ڈیزنگوف سڑک پر واقع ایک نائٹ کلب پر ہوئی۔ جب ایک شہادت پسندانہ کاروائی میں فائرنگ کی گئی جس میں کم سے کم 2 صیہونی ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ سے فلسطینی اپنی جان بچا کر نکلنے میں کامیاب رہا ۔ آخری رپورٹ ملنے تک اس حملہ آور جانباز فلسطینی کی گرفتاری کی کوئی خبر نہیں آئی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوفلسطینی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں شامل تھے۔
دوسری طرف تل ابیب میں اس شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی پولیس فلسطینی کو گرفتار کرنےکےلئے دوڑ دھوپ کر رہی ہے۔ اسنائیپر یونٹ،خفیہ سیل اور خصوصی دستے کو مدد کے لئے طلب کیا گیاہے۔ اس شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد تل ابیب کے مرکز میں نقل و حمل کی خدمات رک گئی ہیں۔۔ صیہونی پولیس کے 1000 سے زیادہ کارندے، تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی کو گرفتار کرنےکے لئے تلاشی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔

Related posts

چار جلدوں پر مشتمل ہوگی کلیات میر انیس

qaumikhabrein

برطانیہ۔ فلسطین حامیوں کا احتجاج۔ اسرائیل کے لئے ڈرون پرزے بنانے والی کمپنی میں ہنگامہ۔

qaumikhabrein

کمسن طالب علم نے محض 96 دنوں میں قران کریم حفظ کرلیا

qaumikhabrein

Leave a Comment