مقبوضہ فلسطینی علاقے تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ان دھماکوں کی وجہ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے، صیہونی آباد کاروں نے مقبوضہ فلسطینی شہر تل ابیب سمیت متعدد مقبوضہ فلسطینی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے علاقے غوشودان کے رہائشیوں نے خوفناک دھماکے کی چند منٹ قبل اطلاع دی ہے۔
تاہم عرب میڈیا نے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے نیوز سنسر شپ لگا کر دھماکے کی تفصیلات کی اشاعت کو روک دیا۔
next post