
تلنگانہ کے تمام اقامتی اسکولوں میں کامن ڈائٹ مینیو متعارف کرایا گیا ہے۔
اس اقدام کو ریاست بھر کے اسکولوں میں نافذ کرنے کے لیے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو اسکولوں میں بھیجا گیا جہاں والدین کو بھی مدعو کیا گیا اور ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تلنگانہ مائنارٹی ریسیڈنشیل اسکول سکندرآباد بوائز-1، آٹو نگر میں ڈاکٹر سری ہریش آئی اے ایس نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اسکول کے پرنسپل رمیش نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اس موقع پر تمام اساتذہ اور طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔طلبہ نے مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرامز پیش کیے جس سے محفل پُر نور نظر آئی۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت اور حکومت کے اس انقلابی قدم پر روشنی ڈالی ۔

اس اسکیم کے تحت طلبا کو دی جانے والی غزا کے معیار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جسکےلئے حومت نے غزا کی مد میں فنڈ میں چالیس فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

نہانے اور منھ دھونے کے صابن، پاؤڈر اور لڑکیوں کے سنیٹری نیپ کن خریدنے کے لئے دو سو فیصد اخراجات کا بھی اٖضافہ کیا گیا ہے۔