qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

طالبان کو صحت و پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔

ذبیح اللّٰہ نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خواتین امور کی ملازم خواتین کو دیگر سرکاری اداروں میں جگہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا ہے۔(بشکریہ۔جیو نیوز)

Related posts

خاشگجی کے قتل کا جن بوتل سے باہر

qaumikhabrein

امروہا ۔ہندو گل فروش ماتمی جلوس پر پھول برساتے ہیں۔عزاداری میں فرقہ وارانہ محبت کے نظارے۔

qaumikhabrein

عراقی خفیہ کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن۔ بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment