qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

طالبان نے کہا شیعہ سنی اتحاد دشمنوں کو پسند نہیں

طالبان کے وزیر ثقافت اور اطلاعات نے شیعہ سنی اتحاد کو دشمنوں کے غصے کی وجہ بتایا ہے۔ افغانستان کی خبررساں ایجنسی اوا کی رپورٹ کے مطابق مولوی نعیم الحق نے ہیرات میں مذہبی لیڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ آج ہمارے شیعہ اور سنی بھائی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن و امان کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ ہمارے دشمنوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن اس انتظار میں ہیکہ افغانستان دوسرا عراق اور شام بن جائے۔ مولوی نعیم الحق نے کہا کہ اس برس امام حسین کی عزاداری پورے امن کے ساتھ منائی گئی جبکہ دشمن یہ نہیں چاہتا تھا کہ ہمارے درمیاں بھائی چارہ قائم رہے۔

افغانستان میں اس برس محرم بہت سکون کے ساتھ مکمل ہوا۔ طویل عرصہ بعد افغانستان میں یہ پہلا موقع تھا کہ جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران کوئی خونریزی اور دہشت گردانہ حملہ نہیں کیا گیا۔ طالبان کے مسلح جوانوں نے ماتمی جلوسوں اور عزخانوں کی حفاظت کی۔

Related posts

بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔ برطانوی وزیر اعظم انتہا پسند یہودی ہیں۔

qaumikhabrein

گھانا میں ہم جنس پرستی پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

qaumikhabrein

وجے واڑہ میں یوم قدس پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment