
اسرائل اورامریکا کی پشت پناہی والی شام کی جولانی حکومت نے دمشق میں رسول اللہ کی نواسی بی بی زینب کے روضے کو بند کردیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق تکفیریوں نے مقدس روضے کے تمام ملازمین اور عملے کو باہر نکال دیا ہے اور اپنے فوجیوں کو وہاں تعینات کر دیا ہے۔

تکفیری گروہ ‘حیات تحریر الشام’ کے ذریعے اسد حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد پہلی بار بی بی زینب کے روضے کو بند کیا گیا ہے اور وہاں تکفیری فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔جولانی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ روضے کو بند نہیں کیا جائےگا اور زائرین کو آنے سے نہیں روکا جائےگا۔۔سلفی جہادی نظریات والا یہ تکفیری گروپ ایک دور میں جبہت نصرہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ داعش کی تشکیل میں ابو محمد الجولانی نے بغدادی کا ساتھ دیا تھا۔ وہ احمد الشرہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اسکا ال قائدہ سے بھی تعلق رہا ہے۔ شام میں سیکڑوں بے گناہوں کے قتل اور غارتگری میں حیات تحریر الشام کا ہاتھ رہا ہے۔