
شام میں روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں نئی ضریح اقدس کو نصب کردیا گیا ہے۔ یہ نئی ضریح کربلا میں مولا ابا الفضل العباس کے روضے کی انتطامیہ کی جانب سے ہدیہ کی گئی ہے۔بہن کے لئے ایک وفادار بھائی کے تحفے کو نصب کئے جانے کے موقع پر محمد اور آل محمد کے ہزاروں عاشق وہاں موجود تھے.



اس ضریح کی تیاری میں لکڑی، چاندی، سونے اور قیمتی جواہرات کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسے کربلا میں ہی ماہر کاریگروں نے تیار کیا۔ ٹکڑوں کی شکل میں اسے دمشق لایا گیا جہاں روضہ اقدس کے اندر اسے نصب کیا گیا۔