qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بی بی زینب کے روضے کو کوئی نقصان نہیں پہونچا

ترکی اور شا م میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ شام میں 850 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوئیں۔۔لیکن دمشق میں مولا علی کی بڑی دختر بی بی زینب کے روضے کو اس شدید زلزلے سے کوئی نقصان نہیں پہونچا۔ جب زلزلہ آیا اس وقت حرم میں سیکڑوں عقیدت مند موجود تھے جو زلزلے سے پناہ لینے کے لئے روضے میں داخل ہو گئے تھے۔

زلزلے کی وجہ سے روضے میں آویزاں جھاڑ، فانوس اور پنکھے بری طرح ہل رہے تھے۔ وہاں موجود عقیدت مند بی بی کی ضریح کے اطراف جمع ہو کر گریہ و زاری کے ساتھ دعائیں مانگ رہے تھے۔

ادھر تاریخی شہر حلب میں بھی بھاری تباہی ہوئی۔ حلب میں 157 افراد ہلاک اور 507 افراد زخمی ہوئے۔ حلب میں 46 عمارتیں منہدم ہوئیں۔ صوبہ حلب میں متعدد قدیم قلعے ہیں۔ کئی قدیم قلعوں کوشدید نقصان پہونچا۔ انکی دیواریں شق ہو گئیں۔

ایک قلعہ میں واقع مسجد ایوبی کے گنبد اور میناروں کو شدید نقصان پہونچا۔حلب کے قلعوں کو یونیسکو نے تاریخی اور قدیمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔

Related posts

امروہا میں جشن ولادت بنت رسول فاطمہ زہرا

qaumikhabrein

کورونا سے محفوظ افراد مسجد نبوی میں داخل ہوسکیں گے۔

qaumikhabrein

پریاگ راج میں اسکول کی مسلم پرنسپل کے خلاف پولیس نے کیوں درج کیا کیس

qaumikhabrein

Leave a Comment