داؤدی بوہرہ سماج کے پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مفضل 14 مارچ 2023 سے پانچ برس تک امیر جامعہ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔انہیں اتفاق رائے سے چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔انہیں ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ کی جگہ منتخب کیا گیا ہے جنکے عہدے کی مدت گزشتہ برس ختم ہو گئی تھی۔
ڈاکٹر مفضل سیف الدین بوہرہ مسلمانوں کے 53 وی داعی ہیں۔ وہ 2014 سے بوہرہ سماج کے پیشوا ہیں۔بوہرہ سماج کے کروڑوں افراد دنیا کے مختلف حصوں میں آباد ہیں۔ڈاکٹر مفضل کی نگرانی میں سماجی اور معاشی ترقی کے مختلف پروجیکٹس چل رہے ہیں۔جن میں بھوک کے خاتمے کا پروجیکٹ ایف ایم بی کمیونیٹی کچن اور خوراک کی بربادی روکنے اور ماحولیات کے تحفظ کا پروگرام شامل ہے۔وہ معاشرے میں امن ،بھائی چارہ اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔انہیں متعدد اعزازات اور انعامات سے نوازہ جا چکا ہے۔ وہ دنیا کے پانچ ہزار با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔