
ہندستانی رنر صوفیا صوفی خاں نے اپنی پہلی بین الاقوامی مہم دو سو کلیٹر کا فاصلہ طےکرکے مکمل کرلی ہے۔انہوں نے ‘Run Across Qatar’ مہم کے دوران قطر میں جنوب سے شمال تک کا دو سو کلو میٹر کا فاصلہ 30 گھنٹوں اور 34 منٹ میں طے کیا۔ صوفیا صوفی نے دوڑنے کا آغازبارہ جنوری کو ابو سامرا سے کیا اور تیرہ جنوری کو ال رویس میں زولال ویل نیس ریزارٹ میں دوڑ کا اختتام کیا۔انکے ریکارڈ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اہلکار جائزہ لے رہے ہیں اگر انہوں نے اسے تسلیم کرلیا تو صوفیا کا یہ چوتھا گنیز ریکارڈ ہوگا۔

گنیز ریکارڈ بنانے سے زیادہ دلچسپی صوفیا صوفی کو جسمانی کارکردگی کے ذریعے صحت مند طریقہ زندگی کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔صوفیا صوفی کی تمنا دنیا کے طول و ارض کو پیروں کے ذریعے طے کرنے کی ہے۔

ندستان میں لمبے فاصلوں کو طے کرنے کے لئے مشہور 37 سالہ صوفیا کے نام گنیز کے کئی عالمی ریکارڈ ہیں۔2019 میں وہ کشمیر سے کنیا کماری تک کا فاصلہ تیزرفتاری سے مکمل کرکے ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔2021 میں انہوں نےQuadrilateral Road کوتیزی سے دوڑ کر مکمل کیا تھا۔چینئی، کولکاتہ، دہلی اور ممبئی کو آپس میں جوڑنے والی قومی شاہراہ کو Quadrilateral Road کہتے ہیں۔2022 میں صوفیا خاں نے منالی سے لیہہ تک کا فاصلہ دوڑ کر طے کیا تھا۔قطر مہم کو اگر گنیز ریکارڈ میں جگہ ملتی ہے تو صوفیا صوفی خاں کی جھولی میں چوتھا گنیز ریکارڈ بھی آجائےگا۔