qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کشمیری نوجوان نے 58 دن میں قرآنی نسخہ تیار کر دیا۔

کشمیر کے ایک نوجوان نے 58 دن کی سخت محنت سے قرآن مجید کا ایک نسخہ اپنی قلم سے تیار کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سرینگر کے 27 سالہ نوجوان عادل نبی میر نے کورونا کے زمانے میں لگے لاک ڈاون کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کا نسخہ تیار کرنے کا ارادہ کیا۔

عادل نبی میر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کورونا کی وبا شروع ہوگئی جس کے بعد پوری دنیا میں لاک ڈاون کا اعلان کر دیا لیکن میں نے مثبت سوچ اور ذہنیت کے لئے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کا نسخہ لکھنے کا ارادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد محترم اور میری والدہ محترمہ نے اس کام کے لئے میرا حوصلہ بڑھایا اور اس کام کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔اور انہوں نے یہ کام محض 58 روز میں ممکمل کرلیا۔عادل نبی میر کے اس نیک کام کی شہر بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔ لوگ اسکے ہاتھوں سے تیار قرآنی نسخہ دیکھنے کے لئے دور دور سے آرہے ہیں۔

Related posts

عیش و عشرت میں بھی دینی زندگی بسر کرنا چاہئے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ بن رہا ہے امریکہ

qaumikhabrein

اسلام سے لوگوں کودور رکھنے کے لئے مغربی طاقتیں اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کرتی ہیں۔ مولانا علی حیدر غازی

qaumikhabrein

Leave a Comment