qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

آغا سید عباس رضوی کی تصنیف ‘گلشن ولایت ‘کی رسم اجرا

جے اینڈ کے پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی کی تصنیف ‘گلشن ولایت’ کی رسم اجرا جے اینڈ کے پیپلز جسٹس فرنٹ، ایچ ایم ٹی، سری نگر کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں چیئرمین کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل اور سابق ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق رینزو شاہ اور متعدد مذہبی اسکالر اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔ تقریب میں مزہبی اسکالر مولوی محمد یاسین نجار، مزہبی اسکالرآغا سید عابد رضوی،مذہبی اسکالر آغا سید مبشر،مذہبی اسکالر عاجز مصطفیٰ ،ایڈوکیٹ عرفان حسین ، ایڈوکیٹ توفیق حسین خواجہ، سماجی کارکن شبیر حسین نے بھی شرکت کی۔ آغا سید عباس رضوی کی تحریر کردہ اس کتاب میں قرآن پاک، سنت اور دیگر اقوال کے اقتباسات شامل ہیں جو حقیقی اسلام کو بیان کرتے ہیں۔

کتاب میں اسلام کے عروج اور پیغمبر اسلام کی سیرت اور انبیاء کے احوال بھی شامل ہیں۔ فاروق رنزو شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوفیا کو امن، محبت، ہمدردی اور ہم آہنگی کا سفیر سمجھا جاتا ہے۔ آغا سید عابد نے بھائی چارے، اتحاد پر زور دیا جس کا مسلمانوں میں فقدان ہے۔ مولوی مشتاق نے اسلام کے اقدار اور اخلاقیات پر روشنی ڈالی۔
آغا سید عباس نے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کتاب کی رسم اجرا تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

کورونا کی تباہکاری کے باجود دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں اضافہ۔

qaumikhabrein

کیا معمر قذافی ابھی زندہ ہے؟

qaumikhabrein

امریکہ نے جس پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا طالبان نے اسے وزیر داخلہ بنادیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment