qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائل کے خلاف حزب اللہ نے لبنان سرحد پر محاذ کھول دیا ہے۔

غزہ مظالم کا انتقام لینے کے لئے حزب اللہ نے لبنان سرحد پر اسرائل کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ادھراسرائیل نے لبنان کے قریب فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں اور وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا ہےکہ IDF کو شمال (لبنان بارڈر) میں کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ پورے دن میں، لبنان کی سرحد کے قریب بستیوں میں حزب اللہ کی ایک بڑی تعداد IDF اسرائیلی فوج پر حملے کرتی رہی۔ حزب اللہ نے حملوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی ٹینکوں پر اے ٹی جی ایم کا استعمال کیا، آئی ڈی ایف کی چوکیوں کے خلاف مارٹر فائر کیے، اور اسنائپرز اور چھوٹے ہتھیاروں سے شوٹنگ کرکے نگرانی کے آلات کو ناکارہ کردیا۔حزب اللہ طیارہ شکن میزائل سے اب جنوبی لبنان کی فضائی حدود میں صہیونی طیاروں کو نشانہ بنا رہی ہے.

اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے جواب میں جنوبی لبنان پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔لبنان کی سرحد پر شیبہ فارمز کے قریب آئرن ڈوم میزائل داغے گئے ہیں۔
اس بیچ، حزب اللہ کے 3 اورجنگجو اسرائل کے ساتھ لڑائی میں شھید ہوگئے ہیں، اس طرح شھید ہونے والے اسکےجنگجوؤں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل کا شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
لبنان میں عوام کی طرف سے حزب اللہ پر اسرائل کے خلاف بڑی کاروائی کرنے کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔لبنان میں مختلف مقامات پر اسرائیل مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

Related posts

دوسروں کو قریب لانے کا ذریعہ اہل بیت کے فضائل کا بیان۔ مولانا تنویر عباس

qaumikhabrein

ایران مشرق وسطیٰ کی غالب قوت ہے۔ اخبار ‘گارجین’

qaumikhabrein

تصوف و عرفان محور امن و محبت کے موضوع پرسمبل سوناواری میں ایک روزہ سمینار۔

qaumikhabrein

Leave a Comment