qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پروفیسر وصی حیدر کی کتاب ستاروں کی سرگوشیاں کا اجرا۔

ستاروں کی سرگوشیاں کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا حال ہی میں سرینگر میں منعقدہ اردو سائنس کانگریس کے افتتاحی فنکش میں ہوا۔ یہ کتاب حکومت ہند کے ادارے وگیان پرسار کے ذریعے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کے مصنف ہیں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے سابق صدر پروفیسر وصی حیدر۔

الہ آباد کے ایک روشن خیال گھرانے میں پیدا ہونے والے پروفیسر وصی حیدر کی ابتدائی تعلیم اردو کے معروف مزاحیہ شاعر اکبر الہ آبادی کے گھر میں قائم اسکول میں ہوئی۔1956 میں والد وزارت حسین کوعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ملازمت ملنے کے بعد گھر کے تمام افراد علی گڑھ منتقل ہو گئے۔ وصی حیدر نے ایسے ماحول میں آنکھ کھولی کہ جہاں انکے والد اور دیگر عزیز رشتے دار تعلیمی اور ترقی پسند تحریکوں سے جڑے ہوئے تھے۔خاندان بھر میں تعلیم کا دور دورہ تھا۔ اسی ماحول میں وصی حیدر کو بچپن سے ہی ہر مسئلے کا حل سائنسی پیمانے پرتلاش کرنے کی عادت پڑ گئی۔یہی شعورو انہیں فزکس(طبیعات) کی جانب لے گیا۔انہوں نے اے ایم یو سے فزکس میں ایم ایس سی اور پھر پی ایچ ڈی کیا۔۔ وصی حیدربرطانیہ میں رائل سوسائٹی آف لندن کے وظیفے پرآکسفورڈ یونیورسٹی میں نیو کلئر فزکس کے ریسرچ سے بھی منسلک رہے۔وصی حیدر کے150 سے زیادہ مضامین اور مقالے نیو کلئر فزکس کے معروف جریدوں اور عالمی کانفرنسوں میں پیش ہوئے۔وصی حیدر چالیس برس تک مسلم یونیورسٹی سے منسلک رہے اور فزکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ وصی حیدر اب دہلی میں قیام پزیر ہیں۔لیکن انکی درسی اور تدریسی سرگرمیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ وہ سائنسی موضوعات پر مضامین لکھتے ہیں جو قومی آواز جیسے اخبارات کی زینت بنتے ہیں۔

Related posts

سنگرام۔۔ آتش زدگی میں گھر جلا۔ کوئی جانی نقصان نہیں۔

qaumikhabrein

سویٹزر لینڈ میں برامد ہوا ماتمی جلوس۔

qaumikhabrein

مکیش امبانی پھر بنے ایشیا کے امیر ترین شخص۔عام ہندستانی روٹی کو ترس رہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment