بہار کے سیتا منڑھی کے دارالعلوم عتیقہ نقشبندیہ میں مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازہ گیا۔ گروپ (1) تقریری مقابلہ میں اول انعام محمد اجالے رضا،دوم انعام محمد نوشاد رضا، سوم انعام أسیہ پروین کوملا،گروپ (2)نعت خوانی کے مقابلہ میں اول انعام نوری پروین ،دوم غلام غوث ،سوم نکہت پروین کو ملا۔،گروپ (3)اصول حدیث میں اول انعام محمدارمان رضا،دوم عبدالمصطفے جگدر،سوم عرش عالم کو،گروپ (4)دینیات میں اول انعام جان علی،دوم محمد انس ،سوم ساجدرضا کو اور گروپ(5)دعاؤں کے مقابلے میں اول انعام محمدساحل ،دوم أفرین پروین ،سوم احمد رضا،کوملا۔باقی طلبہ وطالبات کواعزازی انعامات سے نوازاگیا۔
اس موقع پر اراکین مدرسہ کے علاوہ شہرکے معززین حضرات اور جج کی حیثیت سے مولانامبارک حسین اورمولاناصدرعالم مصباحی شریک ہوۓ۔ مولانا محمد صدرعالم مصباحی استاذ دارالعلوم صدیقیہ مجددیہ حسینا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے طلبہ وطالبات میں ذوق وشوق بیدار ہے۔ مولانا مصباحی نے مزید کہاکہ یہ سب قلمکار مولاناصابرالقادری کمہراروی اور حافظ وقاری امتیازاحمد ضیائی اوراراکین مدرسہ کی کاوش کاثمرہ ہے۔ ایسےہی تمام مدارس کے اساتذہ کو محنت کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔