qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سکری اسٹار کوچنگ سینٹر میں یوم جمہوریہ کا جشن

مدھو بنی کے سکری کے اسٹار کوچنگ سینٹر میں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر اسٹار کوچنگ سینٹر کے ہونہار طلبا نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔اسٹار کوچنگ کے ڈائریکٹر محمد اشتیاق عالم نے کہا کہ ہم اپنےسبھی بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہر وہ مواقع فراہم کرتے ہیں جو ان کے مستقبل کےلیے بہتر ہوتا ہے۔ خاص کر اردو کےلیے وقتا فوقتًا بچوں کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

اسٹار کوچنگ سینٹر کے استاذ صحافی ارشاد برکتی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد کیے گیے پروگرام کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے۔اس کوچنگ سینٹر میں سبھی موضوعات کی تعلیم دی جاتی ہے. گزشتہ سال کامرس کی دو طالبات نے ضلع میں ٹاپ کر کوچنگ و اپنے سبھی اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔پفوگرام میں مولانا آزاد اردو سینٹر یونیورسٹی کے شعبہ اردو دربھنگہ کے اسسٹنٹ پروفیسر سونو رجت نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی انہیں اور بہترین کارکردگی کے لئے موٹیویٹ کیا۔ پنڈول بلاک کے اردو ترجمان کے طور پر کام کر رہے واصف جمال نے اپنی تقریر میں بچوں کو دینی و عصری تعلیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہا. ساتھ ہی بچوں کو کتابوں کی مدد کی پیشکش کی۔

مقررین نے بچوں کی تعلیم پر پرزور دینے کی بات کہی۔ بچوں کو اردو پڑھنے لکھنے اور اس کی فروغ کےلیے اردو کی کتابیں اور نیوز پیپر پڑھنے کے لئے بھی کہا گیا۔انٹر نیشنل فیکٹ چیکر محمد زکریا نے سامعین کے طور پر بیٹھے طلبہ طالبات کو اردو کی اہمیت اور اس میدان میں موجود روزگار کے مواقع سے واقف کرایا. ساتھ ہی جدید کرئیر آپشن جیسے کی کنٹینٹ کرئٹر و بلاگنگ جیسے آپشن سے بھی انہیں روشناس کرایا۔پروگرام کے آخر میں اسٹار کوچنگ کی جانب سے طالب علموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ خصوصی مہامانوں کو بھی تحائف یش کئے گئےاس خصوصی پروگرام میں شہاب الدین، محمد علیم، محمد رئیس اور وفاق عالم وغیرہ نے شرکت کی۔

Related posts

فلسطینیوں پراسرائلی فوجیوں کا ظلم جاری۔ دنیا کو یوکرین کی فکر

qaumikhabrein

فائیو جی کے معاملے میں جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ کا جرمانہ۔عرضی خارج۔عدالت سے ملی پھٹکار بھی۔

qaumikhabrein

قندھار۔ ہندستانی قونصل خانے پر طالبان کے قبضے کی خبر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment