qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عالم تشیع کو ایک اور صدمہ۔لبنان میں شیخ عبدالعامر قبلان کا انتقال

لبنان کی اعلی اسلامی شیعہ کونسل کے سربراہ اور جید عالم شیخ عبدالعامر قبلان کا انتقال ہو گیا ہے۔وفات کے وقت انکی عمر85 برس تھی۔ چند ہی روز میں دنیائے تشیع کو یہ دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ چند روز قبل نجف میں مرجع تقلید آیت اللہ سعید الحکیم طباطبائی کا اتقال ہوا ہے۔شیخ عبدالعامر قبلان لبنان کی امال تحریک کی قانونی کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے شیخ قبلان کی موت پر اظہار رنج و الم کیا ہے۔

2017 میں اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل نے شیخ قبلان کی دعوت پر قانونی اور عاملہ کی مجلسوں کی اہ میٹنگ منعقد کی تھی۔ میٹنگ میں کونسل کے صدر اور دو نائبین کا انتخا ب کے عمل کو آخری شکل دی گئی تھی۔

Related posts

کربلا۔ممتاز سماجی کارکن کے قتل کے خلاف پر تشدد احتجاج۔

qaumikhabrein

مردوں کو بھی دیدی گئی کورونا ویکسین۔ ہمارے ملک میں سب کچھ ممکن ہے

qaumikhabrein

ایشیاکے سب سے بڑے ” باغ گل لالہ“ کو آج سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment