qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جامعۃ الازہر کے شیخ نجف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں گے۔

جامعۃ الازہر کے ذرائع نے شیخ الازہر احمد الطیب کے عنقریب عراق کے دورہ کی خبر دی ہے۔جامعۃ الازہر کے ذرائع کے مطابق شیخ الازہر عنقریب عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے اور وہ عراق کے دورے کے دوران نجف اشرف بھی جائیں گے۔وہ حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں نماز پڑھیں گے اور آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات بھی کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے سنی وقف بورڈ کے ایک وفد نے مصر میں شیخ الازہر سے ملاقات کی تھی اور انہیں عراق کے دورے کی دعوت دی تھی۔(بشکریہ۔حوزہ نیوز)

Related posts

اردو فکشن نگار پروفیسرحسین الحق کو سپرد لحد کردیا گیا۔

qaumikhabrein

اسرائیل ماضی کی نسبت اپنی بقا کے لئے آج زیادہ پریشان ہے۔ حزب اللہ سربراہ نصر اللہ کا دعویٰ

qaumikhabrein

اسرائلی فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی افسروں کو مارڈالا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment