qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شہید ثالث کو آج ہی کے روز شہید کیا گیا تھا۔

شہید ثالث قاضی سید نوراللّٰه شوستری رحمۃ اللّٰه علیہ کو 18 جمادی الثانی 1019 ھجری اکبر بادشاہ کے بیٹے جہانگیر شاہ نے شہید کروایا۔ آپ ہندوستان کےشہر آگرہ میں مدفن ہیں۔

شہید ثالث قاضی نوراللّٰه شوستری رحمۃ اللّٰه علیہ اہل تشیع کے اپنے وقت کے بہت بڑے عالم اور قاضی القضات تھے۔آپ 956 ھجری میں ایران کےشہر شوستر میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب مولا امام زین العابدین علیہ السّلام تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والدِ سید شریف الدین رحمۃ اللّٰه علیہ اپنے زمانےکے بزرگ علماء میں سےتھے اور علوم نقلیہ وعقلیہ میں صاحب آثار تھے۔

اکبر بادشاہ نے آپ کو قاضی القضات کا عہدہ دیا۔ آپ فقہ جعفریہ کیساتھ ساتھ اہلسنت کے چاروں فقہوں پر عبور حاصل تھا۔ اور ہر فقہ کےمطابق فیصلہ دیتے تھے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ نے تقریباً 140 کےقریب کتابیں لکھیں اور کتاب احقاق الحق وازہاق الباطل یا کتاب مجالس المؤمنین آپ کی شہادت کا سبب بنیں۔

Related posts

سری لنکا کی معیشت کا بد ترین زوال

qaumikhabrein

کینیڈا میں قیامت کی گرمی ۔ ہلاک شدگان کی تعداد 500۔

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ۔۔ سیکڑوں افراد زخمی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment