
“ڈاکٹر سید شاہ حسین احمد کی علمی اور ادبی خدمات “کے موضوع پر ایک قومی سمینار منعقد ہوا۔ویر کنور سنگھ یو نیورسیٹی ، آرہ اولڈ سنٹرل لائبریری میں سیمنار کا اہتمام المونائی ایسو سی ایشن، نے کیا تھا۔َاس کاافتتاح ویرکنور سنگھ یونی ورسیٹی کے پرووائس چانسلر سی ایس چودھری نے شمع روشن کر کے کیا. سمینار کی صدارت یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈی کے تیواری نے کی اور نظامت ریسرچ اسکالر ڈاکٹر فیروز احمد نے کی. اپنی صدارتی تقریر میں ڈاکٹر تیواری نے کہا کہ ڈاکٹر حسین احمد کو جب ہم نے قریب سے دیکھا تو ہمیں اسلام کا صحیح مفہوم اور اس کی خوبصورتی سمجھ میں آئی.انہوں نے کہا کہ حسین احمد اسلام کے سچے پیروکار ہیں. آج ان کے جیسے ہی ایماندار اور مخلص اساتذہ کی ضرورت ہے.ڈاکٹر ڈی کے تیواری نے اس موقع پر اللہ اکبر کا مطلب سمجھنے، مندراور مسجد کے نام پر جھگڑا چھوڑنے اور لوگوں کو پیار سے گلے لگانے کی اپیل کی.

افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ ڈاکٹر جمیل اختر (شعبہ اردواور فارسی، ویر کنور سنگھ یو نیورسیٹی) نے دیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر سید شاہ حسین احمد کی علمی اور ادبی خدمات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو ان کے جیسا ٹیچر بننے کا مشورہ دیا. افتتاحی اجلاس سے ڈاکٹر سید حسن عباس( شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی)،ڈاکٹر سی ایس چودھری( پرو وائس چانسلر، ویر کنور سنگھ یو نیورسیٹی آرہ) ، پروفیسر رنوجئے کمار (ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر، ویر کنور سنگھ یو نیورسیٹی آرہ) نے بھی خطاب کیا. افتتاحی اجلاس کے بعد دو ٹیکنیکل سیشن ہوئے. جس میں ڈاکٹر سید حسن عباس (شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی) ،حقانی القاسمی (دہلی) ، ڈاکٹر زین رامش( شعبہ اردو، ونوبا بھاوے یونیورسٹی ہزاری باغ) ڈاکٹر اجئے مالویہ (شعبہ اردو الہ آباد یونیورسٹی) ، ڈاکٹر ریحان غنی (چیف ایڈیٹر، عوامی نیوز پٹنہ)، پروفیسر توقیر عالم ،سید وسیم اللہ بخاری، آصف اختر، محمد سعید سمیت ویر کنور سنگھ یو نیورسیٹی آرہ کے ریسرچ اسکار نے اپنے مقالے پیش کئے اور ڈاکٹر سید شاہ حسین احمد کی علمی اور ادبی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور سیر حاصل گفتگو کی. اس موقع پر زاہد سیوانی( سیوان) نے ڈاکٹر سید شاہ حسین احمد کی خدمت میں منظوم ہدیہ تہنیت اور اطہر رسول اور شہاب وارث نے تہنیتی نظم پیش کی. پہلے ٹکنیکل اجلاس کی صدارت ڈاکٹر زین رامش اورحقانی القاسمی اور دوسرے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر اجے مالوی اور ڈاکٹر ریحان غنی نے مشترکہ طور پر کی.اس موقع پرالمونائی ایسو سی ایشن کی طرف سے ڈاکٹر سید شاہ حسین احمد کو اعزاز سے بھی نوازا گیا. سمینار میں ڈاکٹر مظہر خان وارثی، ڈاکٹر شمشیر وارثی،شہباز وارثی، شیبا کوثر، نرگس بانو، سید شاہ ذی شان احمد، اندو رائے، خورشید عالم، محمد ابوالاعلیٰ، محمد شمیم، محمد علا الدین ،منہاج انصاری، شاہینہ پروین ،شاہین بانو سمیت کافی تعداد میں طلباء و طالبات اور ریسرچ اسکالر موجود تھے.