
مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز کل سے ہو گا۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے ۔وادی منیٰ میں خیموں کا شہر بسایا جا چکا ہے۔ عازمین میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطا بق دوران حج مسجدالحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائےگا اور ہر بار ایک لاکھ 30 ہزار لیٹرجراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائےگا۔
سعودی عرب نے اس برس 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بغیر محرم کےحج کی اجازت دی ہے۔