qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

یمن پر حملے کا مقصد سامنے آگیا۔سعودی عرب یمن کےمشرقی صوبوں کواپنے علاقے میں شامل کرلیگا

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آہی گئی۔ سابق صدر منصور ہادی کی اقتدار میں واپسی کے بہانے سعودی عرب نے یمن پر دھاوا بولا تھا۔ لیکن اب یمن پر سعودی عرب کے حملے کی اصل کہانی سامنے آرہی ہے۔ سعودی عرب نے اشارہ دیا ہیکہ وہ یمن کے مشرقی صوبوں کو اپنے علاقے میں شامل کرنے والا ہے۔ سعودی عرب کے اس ناپاک ارادے کا بھانڈا یمن کی ایک ویب سائٹ نےپھوڑا ہے۔

یمن کی ویب سائٹ “cratersky” نے دعویٰ کیا ہیکہ سعودی عرب یمن کے کچھ اہم مشرقی صوبوں کو اپنے علاقے میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب یمن کے صوبوں حزر موت، شبوا،المہرا اور ابیان کو اپنے علاقے میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔ ان صوبوں کے لوگوں کو حق خود ارادیت دینے کی آڑ میں اسکا مقصد جنوبی یمن کے پانی تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہیکہ سعودی عرب کے نمائندوں نے یمن کے مشرقی صوبوں کے لوگوں سے ملاقات کرکے اپنے مقصد سے انہیں آگاہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے اس خبر کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ کوئی رد عمل ظاہر کیا ہے۔

پانچ سالہ جنگ کے دورن سعودی عرب یمن میں بظاہر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وہ انصار اللہ کو شکست دینے اور منصور ہادی کو اقتدار واپس دلانے میں ناکام رہا۔ متعدد جیتے ہوئے علاقے اسے انصار اللہ کے جنگجؤوں کے ہاتھوں کھونے پڑے۔ کئی بار اسے جنگ بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ انصار اللہ کے ڈرونز نے سعودی عرب کے اندر تک حملے کرکے تباہی مچائی۔ جنگ سے پیچھا چھڑانے اور عزت بچانے کے لئے اب سعودی عرب یمن کے مشرقی صوبوں پر قبضہ کرکےاپنی سرحدوں کی توسیع کرنا چاہتا ہے۔

Related posts

ابو ظہبی میں غیر مسلموں کے لئے نئے ظابطوں کا اعلان۔

qaumikhabrein

مولانا سید تنویر حسین نقوی سرسوی کے ایصال ثواب کی مجلس

qaumikhabrein

عرفان پر ور دگار کے موضوع پر مولانا شمشاد جعفری کا خطاب۔

qaumikhabrein

Leave a Comment