سعودی عرب کی حکومت نے تبلیغی جماعت پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کو دہشت گردی کا ایک دروازہ قراردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مسجدوں کے اماموں کو ہدایت دی گئی ہیکہ جمعہ کے خطبے میں عوام کو جماعت سے ہوشیار رہنے کی تاکید کریں۔وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالطیف الشیخ نے ٹویٹر پر مساجد کے اماموں کو ہدایت دی ہیکہ جععہ کا خطبہ تبلیغی جماعت سے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید کرنے کے لئے عارضی طور پر وقف کردیں۔
حکومت کی جانب سے مساجد کے اماموں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہیکہ وہ عوام کو یہ بتائیں کہ سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی ہے اور اس سے تعلق رکھنے پر بھی پابندی ہے۔۔ اماموں سے کہا گیا ہیکہ عوام کو یہ باور کرائیں کہ معاشرے کو تبلیغی جماعت سے کیا کیا خطرات لاحق ہیں۔دنیا بھر میں تبلیغی جماعت کی پہچان ایک ایسی بے ضرر،امن پسند اور غیر متنازعہ جماعت کی رہی ہے جو صرف مسلمانوں کو راہ خدا کی جانب بلانے کا کام کرتی ہے۔ وہ لوگوں کو نماز روزہ کی پابندی کرنے کی تلقین کرتی ہے۔