qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

دعائے امام زمانہ پڑھنے پرمکہ میں بحرینی عالم دین گرفتار

ایران کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد محسوس ہورہا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کا رویہ شیعوں کے تئیں قدرے نرم ہورہا ہے۔حج کے ابتدائی دنوں میں ایران کے شیعہ مرد و خواتین مسجد نبوی اور جنت البقع کے درمیانی راستے پر شب جمعہ میں دعائے کمیل کی تلاوت کرتے دیکھے گئے تھے۔ یہ بھی خبر آئی تھی کہ سعودی حکومت نے شیعہ عازمین کو جنت البقیع میں جانے اور اپنے عقیدے کے مطابق ذکر و اذکار اور نوحہ خوانی کی اجازت دیدی ہے۔ لیکن ایک تازہ واقعہ نے سعودی حکومت کا وہی پرانا شیعہ دشمن چہرا ایک بار پھر سامنے لا دیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں ایک بحرینی عالم دین شیخ جمیل الباقری کو مناسک حج کی ادائےگی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ شیخ جمیل الباقری بحرینی کا جرم یہ بتایا گیا ہیکہ انہوں نے مسجد الحرام میں دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت کرنے والے شیعہ مردو خواتین کی قیادت کی تھی۔ مسجد الحرام میں دعائے امام زمانہ جسے دعائے فرج بھی کہا جاتا ہے کی تلاوت کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں شیخ جمیل الباقری بحرینی پیش پیش نظر آرہے ہیں۔

بحرین کے انقلابی یوتھ الائنس نے آل سعود حکومت کے ہاتھوں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران بحرین کے عالم شیخ جمیل البقری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے
انقلابی یوتھ الائنس نےاپنی الیکٹرانک سائٹ پر لکھا ہیکہ ایک ویڈیو کلپ کی اشاعت کے بعد جس میں انہیں مسجد الحرام میں دعا فراج پڑھتے ہوئے دکھایا گیا، بحرینی عالم کو مکہ مکرمہ میں کاروان الدیری کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے
گزشتہ برس حج کے دوران آل سعود حکومت نے لبنان کے نوجوان حیدر سالم کو امام زمانہ علیہ السلام کی بارگاہ میں دعا کرنے پر گرفتار کر کے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھئے۔۔سعودیہ عرب میں دعائے کمیل

Related posts

بی جے پی ایم اے ایل کو کسانوں نے پیٹ دیا۔ کپڑے بھی پھاڑ ڈالے

qaumikhabrein

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز بنا رہا ہے۔۔

qaumikhabrein

ممبئی کے ڈونگری میں شہیدان کربلا سے منسوب گیٹ تعمیر

qaumikhabrein

Leave a Comment