qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سڑک پر سفید پینٹ کیا گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ سعودیہ میں تجربہ

سعودی عرب میں حج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہی تیاریوں میں  گرمی کی شدت کم کرنے کا طریقہ بھی اختیار کیا جارہا ہے۔ جی ہاں گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے سڑکوں پر سفید پینٹ کیا جارہا ہے۔  سعودی حکام کا دعویٰ ہیکہ اس طرح گرمی کی شدت 20 ڈگری  سیلسیس تک کم ہو گئی۔ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی غرض سے سعودی جنرل اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اردگرد سفید رنگ کروانا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے روڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے گرمی کی شدت کو 20 ڈگری سیلسیس تک کم کیا جاسکتا ہے، منیٰ میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی۔

روڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے، مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے، گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئےتھے۔

 ہندستان کے ان شہروں میں بھی اس طرح کا تجربہ کیا جانا چاہئے جہاں شدت کی گرمی پڑتی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام سے مدد لی جانی چاہئے۔

Related posts

امروہا میں حضرت ابو طالب کی شان میں طرحی محفل منقبت

qaumikhabrein

مریم مرزا بچوں کی محلہ لائبریری تحریک پہنچی تاریخی شہر برہانپور۔

qaumikhabrein

عزاداری کو عبادتوں کی قبولیت کا وسیلہ بنایا جائے: مولانا سید محمود رضوی

qaumikhabrein

Leave a Comment