qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب میں شیعوں کے لئے مذہبی آزادی کا اعلان۔ جنت البقیع کی تعمیر کا بھی فیصلہ

اگر صحیح ہے توسعودی عرب میں آباد شیعوں کے لئے بہت بڑی خوش خبری ہے۔ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہیکہ اب ملک میں شیعوں کو بلا خوف و تردد اپنے عقیدے کا اظہار اور اس پر عمل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ سرکاری ترجمان کے اعلان کے مطابق شیعوں کو اپنے مدارس اور پبلک اسکول قائم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں شیعوں کو مسجدیں تعمیر کرنے اور اپنے عقیدے کے مطابق نماز ادا کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ شیعہ ججوں کو عدلتوں میں مقرر کیا جائےگا اور شیعہ عقائد کے مطابق فیصلے کرنے کے ئے عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

جنت ال معلیٰ

حکومتی ترجمان کے اعلان کے مطابق جنت البقیع کو کھول دیا جائےگا اور مسمار شدہ مذہبی آثار اور روضوں کی تعمیر کی جائےگی۔ جنت البقیع میں بی بی زہرا کی لحد مبارک ہونے کا احتمال ہے۔ وہاں امام حسن، امام زین العابدین، امام محمد باقر اور امام جعفر صادق کی قبر ہائے مبارک ہیں جن پر روضے تعمیر کئے جانے کا دنیا بھر کے شیعہ طویل عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں۔۔ جنت معلیٰ میں بی بی خدیجہ اور رسول اللہ کے اجداد کے قبریں ہیں جن پر موجود روضوں کو مسمار کردیا گیا تھا۔جنت معلیٰ میں بھی روضوں کی تعمیر کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

مکتب سدرۃ المنتہیٰ کا اسٹوری ٹائم پروگرام

qaumikhabrein

تریپورہ میں تین مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا گیا۔

qaumikhabrein

انگریزی طریقہ علاج کی برائی کرکے پھنس گئے بابا رام دیو۔ آئی ایم اے نے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

qaumikhabrein

2 comments

سید ظہیر زیدی مئی 2, 2022 at 11:53 صبح

اگر سعودی عرب نے جنت البقیع کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے تو واقعی قابل تعریف ہے اور اگر دھوکا دینے کے لئے ہے کھیل کھیلا ہے تو لعنت بے بے شمار

Reply
qaumikhabrein اگست 17, 2022 at 1:00 شام

خبر تو اسی قسم کی آئی تھی۔بقیہ واللہ عام بالصواب

Reply

Leave a Comment