qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آل سعود کے ہاتھوں شھید ہونے والے شیعہ نوجوانوں کی نمازِ جنازہ

سعودی عرب کے قطیف شیعہ علاقے کے دسیوں ہزار باشندوں نے علاقے کے 41 شیعہ نوجوانوں کے جلوس جنازہ اور نماز جنازہ میں شرکت کی جنہیں حال ہی میں مجرم سعودی حکومت نے سزائے موت دی تھی۔آل سعود کے ظالم حکمراں کے حکم پر بے گناہ 81 انسانوں کا ایک دن میں سر قلم کیا گیا

تیرہ سالہ عبداللہ الظہی کا بھی سر قلم کیا گیا

جن میں سے 41 شیعہ مومنین کا تعلق سعودی عرب کے شہر قطیف و حسا سے ہے۔ دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں جن شیعوں کو پھانسی دی گئی ان میں ایک 13 سالہ بچہ عبداللہ ال ظہیر بھی شامل تھا۔ان سب کا جرم ظالم سعودی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنا تھا ۔

سعودی عرب میں مختلف بہانوں کے سہارے شیعوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔شیعوں کو ترقی کے مواقع سے محروم رکھاجاتا ہے انکی آبای والے علاقے قطیف کی حالت آج بھی سعودی عرب کے پسماندہ ترین علاقے کی سی ہے۔

Related posts

عراقی خفیہ کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن۔ بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا۔

qaumikhabrein

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایک اور کارنامہ۔NAAC نے دیا اے پلس پلس گریڈ

qaumikhabrein

امروہا اسمبلی انتخابات۔ بچھ چکی ہے بساط

qaumikhabrein

Leave a Comment