qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ملازمت سے محروم ہونگے۔

سعودی عرب کی حکومتکے ایک فیصلے سے ہندستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے لاکھوں افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کی شرح 25 فیصد پر لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کثیر تعداد میں مقامی آبادی کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور ہند ستان سمیت دنیا بھر سے سعودی عرب جا کر ملازمت کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ سعودی حکومت نے سعود کاری کے نام سے شرحِ ملازمت کا نیا پلان متعارف کرادیا ہے۔

نئے شرحِ ملازمت پلان سعودائزیشن کے تحت مقامی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینے پر توجہ دی جائے گی۔ سعودی حکومت نے توانائی کے شعبے میں 75 فیصد سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے اعلان کے مطابق توانائی کے شعبے میں غیر ملکی ملازمتوں کی شرح 25 فیصد پر لا کر باقی ماندہ ملازمین کو فارغ کرکے متبادل کے طور پر سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

وزیر توانائی شہزادہعبدالعزیز بن سلمان

وزیرِ توانائی کے اعلان کے مطابق توانائی کے شعبے میں 2030 تک 75فیصد سعودی شہری بھرتی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ریاست توانائی کی مالک ہے۔ سعودی نوجوان نسل ویژن 2030 کو کامیاب بنائے گی۔

Related posts

توہین مذہب کے الزام میں پاکستان میں ایک غیر ملکی کو مار کر جلادیا گیا۔ ایمنسٹی نے جانچ کا مطالبہ کیا۔

qaumikhabrein

پوترا پورٹل شکشن سیوک بھرتی میں اُردو میڈیم طلباء کو راحت۔۔

qaumikhabrein

کردستان کےاربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بنایا گیا نشانہ۔۔

qaumikhabrein

Leave a Comment