qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنی غلط پالیسیوں کا اعتراف کیا

لبنان کے ایک اخبار کے مطابق سعودی ولیعہد بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسیاں غلط ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
لبنان کے اخبار الدیار نے بعض باخبر ذرائع‏ کے حوالے سے دمشق کے بارے میں ریاض کی غلط پالیسیوں کے بارے میں سعودی ولیعہد بن سلمان کا بیان نقل کیا ہے۔اس اخبار کے مطابق بن سلمان نے حال ہی میں سعودی عرب سے قریب بعض لبنانی شخصیات سے گفتگو میں کہا ہے کہ ریاض نے شام اور شامی صدر بشار اسد کے بارے میں غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ اخبار الدیار نے اس سلسلے میں مزید لکھا ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسیاں غلط ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے لبنان کی ان شخصیات سے شام کی طرف رجحان پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بعض عرب ملکوں کے حکام نے بھی شامی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

یہ خبر بھی ضرور پڑھئےhttps://www.qaumikhabrein.com/news/4640/syria-damascus-blast-army-bus/

Related posts

امروہا کے محرم میں ابھی باقی ہے نوبت کی روایت

qaumikhabrein

الیکٹرانک جنگ کے محاذ پر ایران کی تیاری

qaumikhabrein

لکھنؤ میں آل انڈیا اردو کانفرنس ۔اردو کی بھلائی کے بارے میں غور کیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment