qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہندستانیوں کے لئے اچھی خبر۔سعودی ویزا آسان۔پولیس کلیئرنس کی شرط ختم

سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہندستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے۔اب انہیں آسانی سے سعودی عرب کا ویزا مل جائےگا۔سعودی عرب نے ویزے کے خواہش مند ب ہندستانیوں کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا سعودی عرب او رہندستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر ہندستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ادھر سعودی وزارت خارجہ ے بھی تصدیق کی ہیکہ ہندستانی شہریوں کے ویزا درخواستوں کی تیز تر کارروائی، ٹور فرموں کے ذریعے آسان انتظام اور مسافروں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

ادھر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہندستانی سفارت خانے کے انچارج این رام پرساد نے بتایا ہیکہ اس سے 20 لاکھ ہندستانی شہری فائدہ اُٹھائیں گے۔ اس سے ہمارے دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔

Related posts

مولانا شبیب کاظم کے معاملے پر شیعہ علما متحد کیوں نہیں ؟

qaumikhabrein

نوکر شاہی اور فوج کا سیاسی مقاصدکے لیے استعمال؟۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

امروہا میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

Leave a Comment