سعودی عرب کےسابق سیکیورٹی ایڈوائزر کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔
ٹویٹر پردعویٰ کیا گیا ہے کہ ناکام قاتلانہ حملہ کے بعد سعودی ولی عہد کو فوری طور پر بحیرہ احمر میں جبل حسان کے جزیرے پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا اور تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔
خود کو سابق سیکیورٹی ایڈوائزر کہنے والے سعودی وہسل بلوور نے یہ بھی لکھا کہ ناکام قاتلانہ حملے کے بعد سعودی وزارت داخلہ کے درجنوں افسران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جس کی میڈیا کو خبر تک نہیں ہے۔