qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا کی نئی قسم سعودی عرب پہونچ گئی

کورونا وائرس کی نئی قسم اومنی کرون سعودی عرب اور ناروے بھی پہونچ گئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کی اس نئی اور خطرناک قسم کے پہلے مریض کی تتصدیق ہوئی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہیکہ اومنی کرون کا پہلا شہری سعودی باشندہ ہے جو حال ہی میں شمالی افریقی ملک سے سعودیہ پہونچا ہے۔ اسکو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

۔کورونا ویکسن بایون ٹیک کمپنی کے سی ای اوغور شاہین کا کہنا ہیکہ اومنی کرون سے ویکسین لگوا چکے افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔سائنسداں اومنی کرون قسم کے کورونا کے زیادہ سے زیادہ اثرات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ کورونا کی یہ اس نئی قسم نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ میں جنم لیا ہے۔ نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد بہت سے ملکوں جوبی افریقی ملکوں کے اپنے یہاں داخلہ روکنے کے لئے سفری پابندیاں نافز کردی ہیں۔

۔ادھر ناروے میں بھی اومنی کرون کے دو مریض دریافت ہوئے ہیں۔ ان مریضوں کا پتہ مغربی ساحلی شہر اوئی گارڈن میں چلا۔ یہ دونوں باشندے جنوبی افریقہ کے دورے سے لوٹے ہیں۔ دونوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ناروے نے حال ہی میں فیصلہ کیا کہ جنوبی افریقہ اور اسکے ہمسایہ ملکوں سے آنے والوں کا پہے قرنطینہ کیا جائےگا۔ڈنمارک بھی ایسا ہی فیصلہ کرچکا ہے۔

Related posts

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز بنا رہا ہے۔۔

qaumikhabrein

شہید نصر اللہ کی شہادت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

qaumikhabrein

مسلمانوں کو بیدار کرنے میں لگے ہیں مولانا  غلام رسول بلیاوی

qaumikhabrein

Leave a Comment