qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ہند و پاک کے درمیان ثالثی کو تیار ہے سعودی عرب۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور ہندستان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔سعودی وزیر خارجہ ان دنوں ہندستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔دورے کے دوران ہندستان کے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ہندستان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، مذاکرات کے لیے درست وقت کا تعین پاکستان اور ہندستان پر منحصر ہے۔

ہندستان اور سعوی عرب کے وزرائے خارجہ

انھوں نے کہا کہ پاکستان ہندستان کو مذاکرات کے لیے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملک مذاکرات کریں۔گزشتہ روز اپنی گفتگو میں فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نےکہاہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

Related posts

نیویارک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے زیادہ تر مسلمان جاں بحق ہوئے

qaumikhabrein

ایام عزا کی آخری مجلس اور جلوس عزا

qaumikhabrein

سینٹرل وستا پروجیکٹ 5 مسجدوں کے انہدام کا سبب بن سکتا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment