qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بلا اجازت حج کرنے کی سزا ایک لاکھ ریال  جرمانہ

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں پر ایک لاکھ  ریال جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا پایا گیا تواسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دگنا ہوجائے گا جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور جعلی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقمات مقدسہ پر آنے سے قبل بتائے گئے طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ حاصل کرلیں تاکہ کسی قسم کی بے نظمی کا سامنا نہ ہو۔

خیال رہے کہ رواں برس دنیا بھر  سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کے سعودی عرب آنے کی امید ہے۔ زیادہ سے زیادہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے اور حج کی سعادت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اصول و ضوابط بنائے گئے ہیں۔

Related posts

اردو صحافت کا مستقبل تابناک۔ جدید تقاضوں سے اردو کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔سرکردہ صحافی عبدالباری مسعود ۔

qaumikhabrein

قرآن سوزی کے واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمان برہم

qaumikhabrein

پریاگ راج میں اسکول کی مسلم پرنسپل کے خلاف پولیس نے کیوں درج کیا کیس

qaumikhabrein

Leave a Comment