qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

شہید باقر النمر کا بھتیجہ دس برس بعد سعودی جیل سے رہا

شہید حجاز شیخ باقر النمر کے بھتیجے علی النمر 10 سال بعد سعودی جیل سے رہا ہوئے۔ علی النمر کو سعودی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں پہلے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قائد شہید نمر باقر النمر کے بھتیجے علی النمر کو 2012 میں اس وقت مظاہروں میں شرکت کرنے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا جب انکی عمر 17 سال تھی۔

شہید باقر النمر

انہیں پہلے پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن عالمی دباؤ کے بعد سعودی انتظامیہ ان کی سزا کو10 سال قید میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوئی ۔ 10 سال تک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد کل جیل سے علی رہا ہوئے۔ علی النمر جب اپنے گھر پہونچے تو بڑے جزباتی مناظر دیکنے کو ملے۔ انکے اہل خانہ ان سے لپٹ لپٹ کو رو رہے تھے۔

سعودی حکومت نے 2 جنوری 2016 کو سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور عوام کے حقوق کی بحالی کی تحریک کے علمبردار آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا تھا، سعودی حکومت نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دئیے بغیر ہی انہیں نامعلوم مقام پر دفن کر دیاتھا ۔ شہیدآیت اللہ باقرالنمر کی مظلومانہ شہادت پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے بلا تفریق مذہب و مسلک احتجاج کیا اور سعودی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کی۔

Related posts

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

qaumikhabrein

صدر بائڈن کے بیان سے وہائٹ ہاؤس نے پلہ جھاڑ لیا۔

qaumikhabrein

اب متھرا کے سہارے حصولِ اقتدار کی کوشش۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment