qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عرب ملکوں کے حکمراں در اصل صیہونی حکمراں ہیں۔ سید سلمان ندوی

معروف ہندوستانی مفکر اور اہل سنت عالم دین مولانا سید سلمان حسین ندوی نے عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیائے سنیت و دنیائے شیعیت سے باہر نکل کر هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ اللہ نے ہمارا نام مسلم رکھا ہے، اللہ کے نذدیک جو سب سے پسندیدہ دین ہے وہ اسلام ہے، ہم سب سے پہلے مسلم ہیں، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جو لوگ حق سے دور ہو رہے ہیں وہ اپنے نفاق کی وجہ سے دور ہورہے ہیں، چاہے وہ عرب ملک ہو یا امارات یا مصر ہو یہاں جو حکراں ہیں یہ صہیونی حکمراں ہیں یہ مجرم حکمراں ہیں انکا مشن ہے امت کو توڑنا ایک دوسرے کو تقسیم کرنا اور جنت العرب کو اسرائیل کے حوالے کر دینا۔
مولانا سلمان ندوی قم میں ،ہفتۂ وحدت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجلس علماء ہند شعبۂ قم کے توسط سے قم المقدسہ کے مدرسہ امام خمینی (رہ) میں “رحمت للعالمین کانفرنس” سے خطاب کررہے تھے۔

۔اس کانفرنس میں سید سلمان حسین ندوی، ایرانی مفکر حجت اسلام والمسلمین سید علیزادہ موسوی اور ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے شہر اکبرپور میں واقع مدرسہ “عین الحیات” کے مدیر و مؤسس حجۃ الاسلام و المسلمین سید احتشام عباس زیدی صاحب نے بھی خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے افاضل اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سید سلمان ندوی گذشتہ ایک دہائی سے ہندوستان میں وحدت اسلامی کا علم اٹھائے ہوئے ہیں اور آلِ سعود اور آلِ نہیان کے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔ انکے اس سخت مؤقف اور تقاریر کی وجہ سے سعودی عرب اور بحرین میں ان کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سید سلمان حسین ندوی کے ذریعے 2010ء میں دیا گیا ایک بیان ہنگامے کا باعث بنا تھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ آلِ سعود و یہود امریکہ کی دو غیر شرعی اولادیں ہیں۔ ان کے اس بیان کی وجہ سے انہیں ہندوستان سمیت دنیا بھر میں آلِ سعود کے حامیوں کی طرف سے مختلف طرح کے نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔(بشکریہ۔حوزہ نیوز ایجنسی)

Related posts

بیشتر فلسطینی محمود عباس کے استعفے کا خواہاں

qaumikhabrein

وندنا مشرا کی موت کا ذمہ دار کون۔؟

qaumikhabrein

جدید طرز خطابت کےموجد تھے علامہ رشید ترابی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment