امریکی ویب سائٹ لکھتی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی ایئرڈیفنس سسٹم خاص طور پر ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے والے سسٹم کی خریداری میں بہت دلچسپی ظاہر کی ہے اور ریاض کا ایک اعلی سطحی وفد، سعودی عرب کی فضائی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے فلاخن داؤود نامی ایئرڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت اس سے زیادہ سستا اور کم قیمت کا ایئرڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہی تاکہ یمنیوں کے میزائلوں کو روکنے اور ان کو نشانہ بنانے کے لئے فوج پر زیادہ خرچ نہ آئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں لگے پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم کی قیمت 1 سے 6 ملیون ڈالر ہے۔
امریکا کی ویب سائٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج اسی طرح فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل AMRAAM کو جسے جیٹ طیارے سے فائر کیا جاتا ہے، بہت سے کروز میزائلوں کو انٹرسپٹ کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے اور ان میں سے ہر میزائل کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر ہے جو یمنیوں کے کروز میزائل سے بہت زیادہ مہنگا ہے۔