qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بھوجپوری اداکارہ سحر نے اسلام کی خاطر فلمی دنیا کو الوداع کہا

کب کس کو اللہ کی جانب سے ہدایت مل جائے اور وہ راہ راست پر آجائے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ دنیا میں سیکڑوں ایسی مثالیں ہیںکہ جب چکا چوند بھری زندگی کو چھوڑ کر لوگوں نے اسلامی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندستان میں بھی ایسی متعدد ہستیاں ہیں جنہوں نے شو بزنس کو چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں نیا نام جڑا ہے بھوجپوری فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سحر افشا کا.

سحر افشا بھوجپوری فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ ہیں۔ لیکن اب انہوں نے اداکاری کی دنیا کو اسلام کی خاطر الوداع کہہ دیا ہے۔افشا سے پہلے ثنا خان اور زایرہ وسیم بھی دین کی خاطر شو بز اور چکا چوند کی دنیا کو چھوڑ چکی ہیں۔ سحر افشا نے اسلامی طرز زندگی بسر کرنے کی خاطر فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کے فیصلے کی اطلاع انسٹا گرام پر دی۔ سحر افشا کے اس اچانک فیصلے نے انکے مداحوں اور بھوجپوری فلمی دنیا کے دیگر افراد کو حیران و ششدر کردیا ہے۔

سحر افشا بھوجپوری فلمی صنعت کی کامیاب اداکارہ رہیں۔انہوں نے انڈسٹری کے کھیساری لال یادو اور پون سنگھ جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام میں انہوں نے لکھا ہیکہ اب انکا شو بزنس سے لینا دینا نہیں ہے ۔اب وہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے حکم کے مطابق گزاریں گی۔ میں اپنی اب تک کی زندگی کے سلسلے میں اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں۔سحر افشا کا یہ انسٹا گرام پوسٹ وایرل ہورہا ہے۔

ساحر افشا کے اس فیصلے پر سابق اداکارہ ثنا خاں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہیکہ انکی دعا ہیکہ اللہ تمہیں استحکام عطا کرے تم دوسروں کو بھی متاثر کرو اور انسانیت کے واسطے ذریعہ خیر بنو۔سحر افشا بھوجپوری فلمی صنعت کی کامیاب اداکارہ رہیں۔انہوں نے انڈسٹری کے کھیساری لال یادو اور پون سنگھ جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام میں انہوں نے لکھا ہیکہ اب انکا شو بزنس سے لینا دینا نہیں ہے ۔اب وہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے حکم کے مطابق گزاریں گی۔ میں اپنی اب تک کی زندگی کے سلسلے میں اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں۔سحر افشا کا یہ انسٹا گرام پوسٹ وایرل ہورہا ہے۔ ساحر افشا کے اس فیصلے پر سابق اداکارہ ثنا خاں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہیکہ انکی دعا ہیکہ اللہ تمہیں استحکام عطا کرے تم دوسروں کو بھی متاثر کرو اور انسانیت کے واسطے ذریعہ خیر بنو۔

Related posts

ایران کے دو اہکاروں کی پر اسرار طریقے سے موت

qaumikhabrein

امام حسین کے انکار بیعت کو ہلکا کرنے کی سازش۔مولانا مشہدی

qaumikhabrein

کراچی میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی گرفتاریاں شروع

qaumikhabrein

Leave a Comment