qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

موٹی ویشنل اسپیکر سبری مالا جیا کانتھن نے اسلام قبول کرلیا۔


ملک میں اس وقت مسلمانوں اور اسلام کے تئیں نفرت کا شدید ماحول ہے۔ مسلمانوں اور اسلام کو نشانہ بنانے کے نئے نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن ایسے میں لوگ اسلامی تعلیمات سے متاثر بھی ہو رہے ہیں۔
ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹی ویشنل اسپیکر سبری مالا جیا کانتھن نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ یہ خبر ہندو انتہا پسندوں کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

سبری مالا جیا کانتھن نے مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔مکہ مکرمہ میں فاطمہ سبری مالا کو غلاف کعبہ پر کڑھائی کا موقع بھی ملا۔

فاطمہ سبری مالا کا کہنا ہےکہ انہوں نے کھلے دل سے قرآن پاک کا مطالعہ کیا تو حقیقت کا علم ہوا۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ خود بھی قرآن سے جڑیں اور دوسروں تک بھی اس کا پیغام پہنچائیں۔

Related posts

بحرین۔ سیاسی قیدی کی جیل میں کورونا سے موت۔

qaumikhabrein

فوجی ساز و سامان سے لدے سیکڑوں امریکی ٹرک شام کیوں بھیجے گئے ہیں۔

qaumikhabrein

پریاگ راج میں اسکول کی مسلم پرنسپل کے خلاف پولیس نے کیوں درج کیا کیس

qaumikhabrein

Leave a Comment