یوکرین پر حملے کی وجہ آخر کار سامنے آگئی ہے۔ خود روس نے بتادیا ہیکہ یوکرین پر اسکے حملے کا مقصد آخر ہے کیا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے، یوکرین میں کارروائی کا مقصد دنیا سے امریکی تسلط کو ختم کرنا بتایا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کو اسلحہ بھیجنے پر مبنی امریکہ اور یورپ کی پالیسیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے غیر ملکی دباو کے سامنے ماسکو کے تسلیم نہ ہونے پر تاکید کرتے ہوئے، یوکرین میں روس کی فوجی کارروائي کا مقصد دنیا پر تسلط جمانے کے واشنگٹن کے خواب کو چکنا چور کرنا بتایا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تسلط بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے ذریعے قائم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یوکرینی فورسز مغرب کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد کسی طرح کا اشتعال انگیز اقدام کریں۔
قابل ذکر ہے کہ مشرقی یوکرین میں دونتسک اور لوہانسک جمہوریاؤں کے سربراہوں کی جانب سے مدد کی درخواست پر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے 24 فروری کو دونباس علاقے پر فوجی حملے کا حکم صادر کیا، جسکے بعد روس کے جنگی طیاروں، توپخانے اور میزائیل سسٹم نے یوکرین میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔
روس کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کارروائی یوکرین کو اسلحے اور نازی تفکرات سے پاک کرنے کے لئے کیا ہے۔
مغربی ملکوں خاص طور پر امریکہ گزشتہ کئی برسوں سے یوکرین کی حکومت کی مالی اور فوجی مدد کر رہا ہے اور جب سے یوکرین میں جھڑپ شروع ہوئی ہے وہ کرایے کے فوجی یوکرین بھیج کر اس کی مدد کر رہا ہے۔