qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

یوکرین میں جراثیمی ہتھیار بنانے کے پروجیکٹ میں امریکی صدر کا بیٹا ملوث ۔

ماسکو نے سنگین الزام لگایا ہیکہ یوکرین میں جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری کے پروجیکٹ میں امریکی صدر جو بائڈن کا بیٹا ہنٹر بائڈن ملوث ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق ہنٹر بائڈن کے دستیاب ایل میل پیغامات سے معلوم ہوا ہیکہ امریکی صدر کے بیٹے کا یوکرین میں جراثیمی ہتھیار بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔ روس کا کہنا ہیکہ اس سلسلے میں اسکے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ہنٹر بائڈن کا جو ای میل جو دستیاب ہوا ہے اسکے مطابق انہوں نے یوکرین میں خطر ناک بیاری پیدا کرنے والے عناصر یا وبا پھیلانے والے جراثیم کے بارے میں امریکی ریسرچ مین سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی اپنی رپورٹ میں لکھتی ہے کہ روس کی وزارت دفاع کو جو دستاویز حاصل ہوا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کے بیٹے اور امریکی وزارت دفاع میں خطروں کو کم کرنے والے دفتر کے ملازموں اور پینٹاگن کے کانٹریکٹروں کے درمیان رابطے تھے۔
روسی فوج کے ایک سینئر کمانڈر ایگور کریلوف کا کہنا ہے کہ حاصل شدہ ایمیل سے پتہ چلتا ہے کہ ہنٹر بائیڈن، بلیک اینڈ ویچ اور مٹابیوٹا کمپنی سمیت امریکی کاٹریٹکروں کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور انہوں نے ان کمپنیوں کو طاقتور اور توانا بنا دیا تھا کہ وہ یوکرین میں وبائی عناصر کے بارے میں تحقیقات کریں۔

Related posts

واشنگٹن، تل ابیب اور محمود عباس کے مابین خفیہ گٹھ جوڑ۔

qaumikhabrein

کابل میں دس بے قصوروں کےقتل کے لئے کسی امریکی فوجی کو سزا نہیں دی جائےگی۔

qaumikhabrein

الٹراسانک میزائل تجربے میں امریکہ تیسری بار ناکام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment